کراچی: کسٹم اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ کی کارروائی، کروڑوں روپے کا اسمگل شدہ چھالیہ برآمد

Last Updated On 08 March,2020 03:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کےعلاقےسائٹ ایریا میں کسٹم اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے کارروائی کے دوران گودام سے بھاری تعداد میں کروڑوں روپے اسمگل شدہ مضرصحت چھالیہ برآمد کر لیا۔

کراچی میں کسٹم حکام کی بڑی کارروائی، سائٹ ایریا گودام سے بھاری تعداد میں کروڑوں روپے کا اسمگل شدہ مضرصحت چھالیہ برآمد کر لیا۔ ایڈیشنل کلکٹر کسٹم کےمطابق چھالیہ کی مالیت چالیس کروڑ روپے سےزائد ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گودام سے پچاس ٹن چھالیہ برآمد ہوا ہے جو چھالیہ کی بوریوں سے بھرا ہوا تھا، چھالیہ کی بوریوں سے گیارہ ٹرک لوڈ کئے گئے۔