چھاچھرو (دنیا نیوز) خون سفید ہو گیا، معمولی گھریلو تنازع پر بیٹے نے چاقو کے وار کر کے باپ کو قتل کر ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع تھرپارکر کے علاقے چھاچھرو میں خون سفید ہو گیا، ڈاھلی تحصیل کے گاوں بینکر میں جوابدار عبدالکريم نے اپنے باپ ارباب علی راهموں کو پيٹ میں چاقو مار کر زخمی کر دیا۔
واقعہ معمولی گھریلو مسئلہ کے سبب پیش آیا۔ زخمی کو تشویشناک حالت میں حيدرآباد ريفر کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
بیٹے کے ہاتھوں باپ کے قتل کے بعد پولیس نے تھانہ کھیمو جوپار میں مقدمہ درج کر کے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔