کراچی: نارتھ ناظم آباد میں ڈاکو، ڈلیوری بوائے سے نقدی، موبائل اور کھانا چھین کر فرار

Last Updated On 04 March,2020 03:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو، ڈلیوری بوائے سے نقدی موبائل اور کھانا چھین کر فرار ہو گئے، واردات کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آ گئی۔

نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔ ڈاکو کی آمد پر شہری کی ہوشیاری کام آ گئی۔ ڈاکو کو دیکھتے ہی شہری نے دوڑ لگائی اور گھر کے اندر داخل ہو گیا۔ ڈاکو نے ڈلیوری بوائے کو تسلی سے لوٹا اور فرار ہوگئے۔

ڈاکووں نے ڈلیوری باکس سے کھانے کا پارسل تک نہ چھوڑا۔ گزشتہ ہفتے ہونیوالی واردات کی واضح فوٹیج ہونے کے باجود پولیس ملزمان تک نہ پہنچ سکی۔