پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کیخلاف آپریشن میں 5 کنال 8 مرلے اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی، بھاری مشینری سے تجوزات مسمار کی گئیں۔
ترجمان انتظامیہ کے مطابق پشاور کے علاقے باڑہ روڈ سربند قبرستان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا جس کے دوران کروڑوں روپے کی پانچ کنال سے زائد اراضی واگزار کرائی گئی۔
کارروائی میں بھاری مشینری کے ذریعے درجنوں تعمیرات کو مسمارکیا گیا، حکام کے مطابق قبرستانوں میں تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔