پشاور: ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، پاکستانی پاسپورٹ کا حامل افغانی باشندہ گرفتار

Last Updated On 03 March,2020 01:58 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افغانی باشندے کو گرفتار کر لیا، ایف آئی اے حکام کے مطابق شناختی کارڈ کراچی ویسٹ سے جاری کیا گیا۔

پاکستانی شہریت برائے فروخت، صرف 60 ہزارروپے میں پاکستانی شہریت حاصل کریں، پشاور میں ایف آئی اے حکام نے افغان باشندے سے قومی شناختی کارڈ اور پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد کر لیا۔

نادرا اور پاسپورٹ حکام نے افغان باشندوں کو پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث مانسہرہ پاسپورٹ آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں، دوسری جانب کراچی میں نادرا ملازم کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔