کراچی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کے دوران خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے موبائل فون سے شواہد حاصل کر لیے گئے۔
ترجمان ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق گلبہار کے علاقے کی رہائشی علینہ نامی خاتون کی شکایت پر ناظم آباد کے علاقے میں آئسکریم سینٹر کے باہر سے ملزم اطہر خان کی گرفتاری عمل میں آئی۔
گرفتار ملزم خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم کے موبائل فون سے خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بھی ملی ہیں۔
ملزم نے نازیبا مواد خاتون کے بھائی اور دیگر رشتے داروں کو بھی بھیجا تھا۔ ملزم اطہر خان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔