لاہور: (دنیا نیوز) شاہدرہ میں گھر سے 11 سالہ بچے کی لاش برآمد ہونے پر مقدمہ درج، پولیس نے ہمسائے میاں بیوی کو قتل کے الزام میں زیر حراست لے لیا۔ بچے تنزیل کی لاش معاملہ کھل جانے کے خوف سے صندوق میں چھپائی گئی تھی۔
فیروزوالہ تھانہ کے ایس ایچ او نے 11 سالہ بچے کو قتل کرنے کے الزام میں میاں بیوی کو حراست میں لے لیا۔ 11 سالہ تنزیل کو منہ پر کپڑا ڈال کر بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ لاش پر سوئے اور سر پر راڈ مارنے کے نشانات بھی موجود ہیں، قتل کے بعد لاش کو چھپانے کیلئے صندوق میں بند کر دیا گیا تھا۔
فیروزوالہ پولیس کی جانب سے مشکوک میاں بیوی سے تفتیش جاری ہے، ایس ایچ او مقصود گجر کے مطابق تفتیش کے بعد اصل صورتحال سامنے آئے گی۔