پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں انتظامیہ نے جعلی انجن آئل مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن میں 40 ہزار لیٹر جعلی آئل برآمد کر لیا اور تین گودام سیل کر دیئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور کے شعبہ بازار میں جعلی انجن آئل مافیا کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے دوران مشہور و معروف برانڈ کے نام پر آئل کی پیکنگ اور فروخت کرنے پر تین گودام سیل کیے گئے۔
کارروائی میں چالیس ہزار لیٹر جعلی انجن آئل برآمد کیا گیا، ہزاروں سٹیکرز، خالی گیلن، پیکنگ مشینری و دیگر سامان تحویل میں لیتے ہوئے تین مالکان کو گرفتار بھی کیا گیا۔