لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے مانگا منڈی میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 8 کلو سے زائد ہیروئن، افیون اور چرس برآمد کر لی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 8 کلو سے زائد ہیروئن ،افیون اور چرس برآمد کی گئی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان مانگا منڈی سمیت لاہور شہر میں تعلیمی اداروں کے گردو نواح میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔