منشیات فروش گینگ کے 2ارکان اور 3 اشتہاری گرفتار

Last Updated On 26 February,2020 03:38 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے بین الاضلاعی منشیات فروش گینگ کے 2 ارکان گرفتار کر کے لاکھوں مالیت کی چرس برآمد کر لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسد علی اور شاہد اقبال سے 6 کلو چرس برآمد ہوئی، داتا دربار اور راوی روڈ پولیس نے بوگس چیک کے مقدمات میں مفرور 2 اشتہاریوں فضل اور اندیاس گل کو گرفتار کر لیا۔

سندر پولیس نے اقدام قتل کے اشتہاری کاشف کو مانک گاؤں سے گرفتار کر لیا۔ ادھر وسیم ڈکیت گینگ کے 3 ارکان وسیم، اقبال اور شوکت عرف شوکا پکڑے گئے۔ پولیس نے ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔