کراچی: منظور کالونی میں 3 ڈاکووں نے اسلحے کے زور پر دکاندار سمیت گاہکوں کو لوٹ لیا

Last Updated On 01 March,2020 11:11 pm

کراچی کے علاقے منظور کالونی میں تین ڈاکووں نے اسلحے کے زور پر دکاندار سمیت گاہکوں کو لوٹ لیا۔ ۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کم نہ ہو سکیں۔ منظور کالونی میں دکان میں ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔ فوٹیج میں ملزمان کو دکان میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تین ڈاکووں نے اسلحے کے زور پر دکاندار سمیت دکان پر موجود گاہکوں کو لوٹ لیا۔

دو ڈاکووں نے ہیلمٹ اور تیسرے نے کیپ پہنی ہوئی ہے۔ ایک ڈاکو دکان کے باہر اور دو ڈاکوں نے دکان کے اندر داخل ہو کر واردات کی۔ ڈاکو3 لاکھ روپے لوٹ کر بآسانی فرار ہو گئے۔