کراچی: (دنیا نیوز) تین روز قبل عباسی شہید ہسپتال سے لڑکی کی لاوارث لاش ملنے کا واقعہ کا حل نکل آیا، معاملہ محبت میں لڑائی اور خودکشی کا نکلا۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق پولیس نےمقدمہ درج کر کے دو دوستوں کو حراست میں لے لیا۔ لاش کو ہسپتال منتقل کرتے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
26 فروری کو عباسی شہید ہسپتال سے لڑکی کی لاش ملنے ملی تھی، واقعے کی گھتی سلجھ گئی۔ معاملہ لڑائی کے بعد خودکشی کا نکلا۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق عشق میں مبتلا مائرہ اور عدنان شادی کرنا چاہتے تھے۔
26 فروری کو مائرہ اپنی دوست رمشہ کے ہمراہ کوہ نورگراؤنڈ عزیز آباد پہنچی جہاں دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ جذباتی لڑکی نے زہریلی دوا پی لی۔
عدنان دوست حمزہ اور حسیب کے ساتھ مائرہ کو لے کر عباسی شہید ہسپتال پہنچا۔ ڈاکٹرز نے جواب دیا تو لڑکے اسے دوسرے ہسپتال لے گئے۔ موت کی تصدیق کے بعد سب فرارہوگئے۔
ایس ایس پی کے مطابق لڑکی کے اہلخانہ نے مقدمے کے اندراج سے انکار کر دیا تاہم عزیز آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے رمشہ اور حمزہ کو حراست میں لے لیا جبکہ عدنان کی تلاش جاری ہے۔