کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور انٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ کارروائی کے دوران کشتی سے 200 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی۔
ترجمان پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق اے این ایف اورایم ایس اے نے کھلےسمندری میں مشترکہ کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران کشتی سے 200 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی گئیں۔
عالمی منڈی میں منشیات کی قیمت 4 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔ منشیات کو قانونی کارروائی کیلئے انٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔