کراچی: رینجرز کی نجی شوروم میں کارروائی، 74 ہزار سرجیکل ماسک برآمد، ملزم گرفتار

Last Updated On 01 March,2020 11:31 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں رینجرز نے نجی شوروم میں کارروائی کرتے ہوئے 74 ہزار سرجیکل ماسک برآمد کرلئے، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم آن لائن بڑے پیمانے پر ماسک مہنگے داموں فروخت کر رہا تھا۔ رینجرز نے واٹر پمپ چورنگی پر ایک اور کارروائی میں دکاندار کو گرفتار کرلیا جس سے بھاری تعداد میں فیس ماسک برآمد کئے گئے، دکاندار فیس ماسک مہنگے داموں فروخت کر رہا تھا۔