ننکانہ: (دنیا نیوز) ننکانہ صاحب کے محلہ مدینہ ٹاون میں دوران ڈکیتی 2 خواتین سے زیادتی کا مقدمہ خاوند جاوید علی کی مدعیت میں پولیس تھانہ سٹی نے درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا، افسوسناک واقعہ ایک روز قبل ننکانہ صاحب کے محلہ مدینہ ٹاون کے رہائشی جاوید علی کے گھر پیش آیا ہے۔جہاں اسلحہ سے لیس 2 ڈاکووں نے گھر میں گھس کر دوران ڈکیتی دو خواتین زیادتی کر ڈالی اور فرار ہو گئے۔
ہسپتال اور پولیس ذرائع کے مطابق خواتین کا میڈیکل کرایا گیا ہے، ابتدائی رپورٹ میں زیادتی ہوئی ہے۔ تفصیلی رپورٹ لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد آئے گی۔