لاہور: (دنیا نیوز) ایم اے او کالج کے باہر طالب علموں نے منیب نامی ایڈووکیٹ پر مبینہ تشدد کے بعد ہوائی فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ایک طالب علم کو حراست میں لے لیا۔
ایم اے او کالج کے باہر منیب نامی ایڈووکیٹ کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد طلباء آپے سے باہر ہوگے۔ سٹوڈنس نے گاڑی سے نکل کر وکیل کو میبنہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ہوائی فائرنگ کردی جس سے علاقے سے خوف ہراس پھیل گیا۔
تھانہ اسلام پورہ سے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کرنے والے ایک مبینہ طالب علم کو حراست میں لے لیا۔ طالب علموں کے جھگڑے کے باعث ایم اے او کالج کے گردونواح میں ٹریفک جام ہوگئی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔