لاہور: (دنیا نیوز) پولیس نے مولانا ناصر مدنی کو اغوا اور تشدد کا نشانہ بنانے والے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزموں کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان نے مولانا ناصر کو سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر اغوا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزمان کو گجرات سے لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔
گرفتار ملزموں نے مولانا ناصر مدنی کو کھاریاں میں مدعو کیا تھا۔ انھیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں میں غلام ربانی، علی عباس، ناظم حسین اور آصف اقبال شامل ہیں۔
ملزموں کے قبضہ سے کلاشکوف، رائفل اور پسٹل سمیت بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ گزشتہ رات ملزمان کے خلاف تھانہ مزنگ لاہور میں مقدمہ درج ہوا تھا۔