کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سے گرفتار را کے ایجنٹس سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، گرفتار ایجنٹ ماجد اور عادل انصاری سرکاری ملازم ہیں، ملزمان کو کراچی میں دہشتگردی کا بڑا ٹاسک ملنا تھا۔
دوسری جانب کراچی کی انسداد دہشتتگردی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تینوں دہشتگردوں کو 26 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ گزشتہ روز کراچی میں گرفتار ہونیوالے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تینوں دہشتگردوں کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے دہشتگردوں کو 26 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے بھاری اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا تھا، ملزمان میں عادل انصاری، شاہد عرف متحدہ اور ماجد شامل ہیں، ملزمان کراچی میں بڑی دہشتگردی کا مںصوبہ بنا رہے تھے۔