کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈائون کے پہلے روز خلاف ورزی کرنے پر 122 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ دوسری جانب سندھ میں لاک ڈاون کے پیش نظر رینجرز کا دوسرے روز بھی کراچی میں فلیگ مارچ کیا گیا۔
کراچی میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر پہلے روز کئی گرفتاریاں کی گئیں۔ پولیس نےچوبیس گھنٹے کے دوران کئے گئے ایکشن کی تفصیلات جاری کر دیں۔ دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 372 شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار شہریوں کے خلاف 122 مقدمات کا اندراج بھی کیا گیا۔ دوسری جانب سندھ میں لاک ڈاون کے پیش نظر رینجرز کا دوسرے روز بھی کراچی میں فلیگ مارچ کیا گیا۔ فلیگ مارچ جمشید ٹاؤن مزارقائد، طارق روڈ، شاہراہ قائدین، گورنر ہاؤس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔ غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔