پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے گلبہار میں زہریلی شراب پینے سے پانچ افراد کی حالت غیر ہوگئی، چار دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص زیرعلاج ہے۔
پولیس کے مطابق نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق زہریلی شراب سپرٹ سے تیار کی گئی تھی، پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔