عدالتوں میں کرونا کیخلاف حفاظتی انتظامات غائب، تھرمل اسکریننگ نہ ہونے پر سائلین پریشان

Last Updated On 27 March,2020 01:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، ملیر کورٹس میں وکلا کے ساتھ ساتھ سائلین بھی پریشان ہیں۔ نہ تھرمل اسکریننگ ہو رہی ہے اور نہ ہی کوئی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

ملک بھر میں جان لیوا کرونا وائرس سر اٹھا رہا ہے لیکن کراچی کی ملیر کورٹس میں حال برا ہے، نہ تھرمل اسکریننگ ہے نہ ہی سییٹائزر، کسی احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں ہو رہا۔ صورتحال میں وکلا بھی پریشان ہیں لیکن احتیاط نہیں کررہے۔

وکلا جہاں چاہیں ٹولیوں کی صورت میں اکھٹے ہو جاتے ہیں۔ گرفتار ملزموں کو پولیس رسیوں سے باندھ کر لا رہی ہے اور پیشی سے قبل احاطے میں بٹھا دیتی ہے۔ سائلین بھی عدالتوں کے باہر جمع ہوجاتے ہیں۔

ملیر بار کےصدر بیرسٹر فیاض سومارکا کہنا ہے کہ اقدامات کیلئے حکام کو خطوط لکھے لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔