کراچی پولیس کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی، ہینڈ سینیٹائزر، 5 ہزار فیس ماسک برآمد

Last Updated On 29 March,2020 11:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کے دوران نجی سپر سٹور پر چھاپہ مار کر فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر برآمد کرلئے۔

گلشن اقبال میں پولیس نے نجی سپر سٹور پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ چھاپے کے دوران سٹور کے گودام میں زخیرہ کیا گیا بڑی تعداد میں ہینڈ سینیٹائزر اور 5 ہزار کے قریب فیس ماسک برآمد کر لئے گئے۔

پولیس کے مطابق سٹور میں فیس ماسک اور سینیٹائزر زائد قیمت پر فروخت کئے جارہے تھے۔ سامان برآمد کرنے بعد سامان اصل قیمت پرعوام کیلئے فروخت کرنا شروع کردیا گیا ہے۔