لاس اینجلس: (شوبز ڈیسک) دونوں میاں بیوی نے 2 ہفتے قبل ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو آسٹریلیا میں قرنطینہ کیا تھا۔
آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن نے کورونا کو ہرا دیا ہے۔ ٹام ہینکس نے دو ہفتے قبل سوشل میڈیا پر خود کا اور اپنی اہلیہ ریٹا ولسن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔
ٹام ہینکس نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو اہلیہ کے ساتھ آسٹریلیا میں قرنطینہ کر لیا تھا اور اس دوران سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے باخبر بھی رکھ رہے تھے۔
اب خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں نے کورونا کو شکست دے دی ہے اورواپس لاس اینجلس میں اپنے گھر آ گئے ہیں۔