ٹوبہ ٹیک سنگھ: سوتیلے بھائی نے گولیاں مار کر بھائی کو قتل کر دیا، چچا زاد زخمی

Last Updated On 27 March,2020 08:29 pm

ٹوبہ ٹیک سنگھ: (دنیا نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سوتیلے بھائی نے گولیاں مار کر بھائی کو قتل کر دیا جبکہ چچا زاد کو زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محلہ گوبند پورہ کے رہائشی ملزم شبیر نے گلی میں کھڑے ہوئے پیر محل کے رہائشی اپنے سوتیلے بھائی صفدر اور چچا زاد یاسر پر بندوق سے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو عملہ نے اطلاع ملنے پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں صفدر حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ زخمی یاسر کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔

ملزم شبیر فائرنگ کرتا ہوا جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ڈی پی او نے ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ۔ وجہ عناد گھریلو جھگڑا بتائی جاتی ہے۔