لاہور: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے پنجاب حکومت نے ایک ماہ قبل زکوٰۃ کٹوتی کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب حکومت نے زکوٰۃ کٹوتی کے حوالے سے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔ قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے زکوٰۃ کٹوتی پر جواب طلب کیا تھا۔