برطانوی لیب ماہرین کا تیز ترین کرونا ٹیسٹ کٹ بنانے کا دعوٰی

Last Updated On 27 March,2020 01:18 pm

لندن: (دنیا نیوز) ماہرین دنیا بھر میں کرونا کی جلدی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کٹ بنانے میں مصروف ہیں، برطانوی لیب سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بنائی کٹ دس منٹ میں کرونا کی تشخیص کر سکتی ہے۔

برطانوی لیب نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بنائی کٹ دس منٹ میں کرونا کی تشخیص کرسکتی ہے۔ سنگاپور کے قومی ادارے میں سائنسدانوں نے کرونا وائرس کی ایک ایسی ٹیسٹ کٹ تیار کی ہے جو 15 منٹ میں نتائج دے سکتی ہے۔

ایک برطانوی کمپنی مولوجک لمیٹڈ نے کہا ہے ان کی لیب میں ایک ایسی ٹیسٹ کٹ بنائی گئی ہے جو 10 منٹ میں کسی شخص میں کرونا وائرس کی تشخیص کرسکتی ہے۔ جرمن کمپنی کے مطابق ان کی تیار کردہ کٹ سے نتائج حاصل کرنے میں ڈھائی گھنٹے سے کم وقت لگتا ہے۔