اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پچھلے جمعہ کی طرح آج بھی گھر میں نماز ظہر پڑھوں گا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ اس شفیق پیغمبر ﷺ کے پیروکار ہیں جس نے لوگوں کو بارش، سردی اور بیماری کے خطرے میں گھر میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی۔
Like on the previous Jumu ah I will pray Zohar at home. I follow a very considerate Prophet ﷺ who allowed people to pray in their homes to avoid rain or cold weather or even to avoid a sickness. My prayer is that May Allah forgive us and help us overcome this Corona pandemic .
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) March 27, 2020
صدر مملکت نے کہا کہ ان کی دعا ہے کہ اللہ ہمارے گناہوں معاف کرے اور کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے میں ہماری مدد کرے۔