ٹرمپ اور شی جن پنگ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، کرونا صورتحال پر تبادلہ خیال

Last Updated On 27 March,2020 10:47 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی صدر نے ٹویٹ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطے کی تفصیل بتائی، ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ان کی چینی صد شی جن پنگ کےساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی ہے، دنیا میں تباہی پھیلانے والے کرونا وائرس کے متعلق بات چیت کی گئی۔

امریکی صدر کےمطابق چین نے وائرس سے متعلق مزید معلومات حاصل کی ہیں، چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔