مردان: (دنیا نیوز) رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، عبدالسلام آفریدی نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
عبدالسلام آفریدی کے حلقے نیابت منگا میں وائرس سے ہلاکت ہوئی تھی، پی ٹی آئی ایم پی اے عبدالسلام آفریدی متاثرہ علاقے میں موجود رہے۔
دوسری جانب چارسدہ میں تحصیل تنگی کے علاقہ زیم خان میر کلے کو انتظامیہ نے سیل کر دیا۔ اے سی عدنان جمیل کے مطابق زیم خان میر کلی میں کرونا مریض کا ٹسٹ مثبت آنے پر یہ اقدام اٹھایا گیا، کرونا مریض فیروز شاہ کے خاندان اور پڑوسیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا، قریبی لوگوں میں علامات ظاہر ہونے پر انتظامیہ کو فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
فیروز شاہ کے خاندان اور پڑوس کے 30 گھروں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس اہلکاروں کو خان میر کلی کے داخلہ و خارجی راستوں میں تعینات کر دیا گیا، خان میر کلے میں 12 مستحق خاندانوں کو انتظامیہ خوراک پہنچائیگی۔