اسلام آباد: (دنیانیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں لاک ڈاؤن کے باعث ملک میں مواصلاتی نظام کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں، عسکری اور سول اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔