بزدار حکومت کرونا سے نمٹنے کیلئے بھرپور عملی اقدامات کر رہی ہے: فیاض الحسن

Last Updated On 26 March,2020 11:53 am

لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت کرونا سے نمٹنے کے لیے بھرپور عملی اقدامات کر رہی ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں مثبت رویئے اور عمل کی ضرورت ہے۔

وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا یو ای ٹی کالا شاہ کاکو کیمپس میں 1200 بستروں پر مشتمل قرنطینہ بنایا گیا ہے، لاہور کیمپ جیل میں 100 بستروں کا ہسپتال بنایا جا رہا ہے، 600 سے زائد زائرین جلد قرنطینہ سے اپنے گھروں کو منتقل ہو رہے ہیں، اب تک پاکستان میں کرونا کے 21 مریض مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے پروفیشنلز کو سپیشل رسک الاؤنس دیا جائے گا، بزدار حکومت کھانے پینے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی ترسیل میں کوئی کمی نہیں آنے دے رہی۔
 

Advertisement