کرونا سے نمٹنے کیلئے امریکا کی تاریخ کا سب سے بڑا بیل آؤٹ پیکج منظور

Last Updated On 26 March,2020 09:56 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) کرونا سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے امریکا کی تاریخ کا سب سے بڑا بیل آؤٹ پیکج منظور کر لیا گیا۔ امریکی سینٹ نے معاشی نقصان کو پورا کرنے کے لیے دو ہزار ارب ڈالر کی منظوری دے دی۔

سینیٹرز نے ایوان میں مباحثے کے بعد 2 ہزار ارب ڈالر کی منظوری دی، بل کی حمایت میں 96 اور مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بل اب ایوان نمائندگان میں بھیجا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر بل پر دستخط کر دیں گے۔

معاشی پیکج کو کورونا وائرس سے متاثرہ افراد، ہسپتالوں اور تباہ شدہ معیشت کی بحالی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ بل کی منظوری کے بعد امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
 

Advertisement