کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے سپرہائی وے گڈاپ تھانے کی حدود میں پولیس نے 60 مسافروں کو حراست میں لے لیا۔
کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاون کے باعث انٹرسٹی بس سروس پر عارضی پابندی عائد ہے۔ ایسے میں ٹرانسپورٹ مافیا نے ڈمپروں سے مسافروں کو بھجوانے کی کوشش شروع کر دی۔ گڈاپ پولیس نے ڈمپر سے 60 مسافروں کو حراست میں لے لیا جو کراچی سے باجوڑ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
تمام مسافروں نے 2 لاکھ روپے میں ڈمپر کی بکنگ کروائی تھی۔ پولیس نے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔