لیہ: (دنیا نیوز) لیہ میں ملزم کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کے باعث پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق لیہ کے نواحی علاقے کوٹ سلطان میں پولیس پارٹی اشتہاری خالد دستی کی گرفتاری کے لئے گئی تو اس نے فائرنگ کردی، جس کے بعد ایک پولیس اہلکار یاسر زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکار کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہسپتال کوٹ سلطان منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تھانہ کوٹ سلطان میں ملزم کے خلاف اقدام کا قتل مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خالد دستی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد ہی ملزم کو گرفتار کر کے قانون کی گرفت میں لائیں گے۔