نارنگ منڈی: نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ، تین راہگیر زخمی

Last Updated On 06 April,2020 05:13 pm

نارنگ منڈی: (دنیا نیوز) ضلع شیخوپورہ کی تحصیل نارنگ منڈی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تین راہگیر زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع شیخوپورہ کی تحصیل نارنگ منڈی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، نامعلوم افراد نے شہزاد ٹاؤن میں اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے باعث تین راہگیر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔