اوچ شریف میں شوگر مافیا کیخلاف کارروائی، 1500 بوری چینی برآمد ہونے پر بھاری جرمانہ

Last Updated On 10 April,2020 03:27 pm

اوچ شریف: (دنیا نیوز) اوچ شریف میں اسپیشل برانچ پولیس نے چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرکے ریٹ بڑھانے والے ذخیرہ اندوز مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گھر میں غیر قانونی اسٹاک کی گئی 1500 بوری چینی برآمد کی لی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر چینی اسٹاک کر کے مصنوعی بحران پیدا کرکے قیمتیں بڑھانے والے ذخیرہ اندوز شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اسپیشل برانچ پولیس کی خفیہ اطلاع پر تحصیلدار ریونیو ڈیپارٹمنٹ میاں فہیم کی قیادت میں ٹیم نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے محلہ لنگاہ میں چھاپہ مارکر گھر میں ذخیرہ کی گئی 1500 بوری چینی برآمد کرلی گئی۔

چھاپہ مار ٹیم نے ذخیرہ اندوز عبدالغفور کو بھاری جرمانہ کر کے چینی کو سرکاری تحویل میں لے لیا جسے کنٹرول ریٹ پر فروخت کیا جائے گا۔