شرقپور شریف: (دنیا نیوز) شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور شریف میں غیرت کے نام پر نوجوان نے بہن اور بہنوئی کو قتل کر ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور شریف میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں پر غیرت کے نام پر نوجوان نے بہن اور بہنوئی کو گھر بلایا۔
عائشہ اور عمران دونوں نے چار ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، اسلم نے ورغلاء کر بہن عائشہ اور اس کے شوہر عمران کو گھر بلایا اور تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔
دونوں کو قتل کرنے کے بعد اسلم نے مقامی تھانہ جا کر گرفتاری دیکر اقبال جرم کر لیا، جبکہ پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔