پنجاب حکومت کا وفاق کے اشتراک سے 72 لاکھ افراد کی مالی امداد کا اعلان

Last Updated On 09 April,2020 12:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حکومت پنجاب نے وفاق کے ساتھ اشتراک سے پنجاب کے 72 لاکھ خاندانوں کی مالی امداد کا فیصلہ کرلیا۔

 ذرائع کے مطابق 44 لاکھ افراد کو احساس کفالت پروگرام کے تحت امداد ملے گی، 25 لاکھ خاندانوں کو چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت امداد دی جائے گی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے 2 لاکھ افراد کو زکوۃ فنڈ سے 9 ہزار روپے فی کس امداد دی جائے گی۔ ایک لاکھ 70 ہزار افراد کو 150 کروڑ روپے پہلے ہی ٹرانسفر کیے جاچکے ہیں۔

چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کی درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل آج سے شروع ہوگا۔ پنجاب حکومت کو 1 کروڑ 56 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جس کی 3 دن میں سکر وٹنی کا عمل مکمل ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مالی امداد کی فراہمی کا عمل شفاف اور تیز ترین ہوگا، رقم کی تقسیم میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں ہوگی۔

 

Advertisement