کورونا وائرس: لاہور میں پیشہ ور گداگروں کی بھرمار، چائلڈ پروٹیکشن بیورو ان ایکشن

Last Updated On 08 April,2020 02:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاک ڈاؤن کے باوجود لاہور میں پیشہ ورر گداگروں کی بھرمار کے باعث کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا، چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بھکاری مافیا کے خلاف شاہراہوں اور مارکیٹوں میں وارننگ آپریشن شروع کر دیا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف ریگل چوک، مال روڈ، لبرٹی مارکیٹ اور شادمان مارکیٹ میں وارننگ ریسکیو آپریشن کیا۔ چیئر پرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ بھکاریوں کے ساتھ ان کے بچے سڑکوں پر بھیک مانگتے ہیں جس سے کورونا وائرس پھیلنے کا شدید خطرہ لاحق ہے۔

دوسری جانب بھکاری مافیا کی وجہ سے مستحق افراد اپنے حق سے محروم رہ جاتا ہے، گلبرگ میں سڑک کنارے ڈیرہ ڈالے ایک سفید پوش خاندان کا کہنا تھا کہ گھر ہے نہ ٹھکانہ، مگر بھیک نہیں مانگتے، کاغذ چن کر اپنا اور خاندان کا پیٹ پالتے ہیں۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے نشے کی لت میں مبتلا بھکاریوں کے خلاف کارروائی کے لیے آئی جی پنجاب کو خط بھی لکھ دیا۔