لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے لاک ڈاون میں کرایہ دار دکانداروں کو کرائے کی ادائیگی کے لئے قرض حسنہ دینے کی تجویز دے دی۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے تجویز کو حتمی شکل دینے کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔
حتمی پلان پہلے کابینہ کمیٹی برائے فنانس اور پھر پنجاب کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق لاک ڈاون کے باعث دو ماہ کے کرائے کی ادائیگی کے لئے قرض حسنہ دینے کی تجویز ہے۔
کرائے دار دکاندار کرائے نامے کے ساتھ بینک آف پنجاب کو درخواست دیں گے، بینک آف پنجاب قرض پر سود نہیں لے گا، اصل رقم بعد میں واپس کرنا ہوگی۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے تجویز سامنے آنے کے بعد حتمی پلان مانگ لیا۔