لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار افراد کو رہا کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شہری حکومتی ہدایات پر من و عن عملدرآمد کریں، پنجاب حکومت نے تمام اقدامات عوام کی حفاظت کے لئے اٹھائے ہیں، حکومتی اقدامات کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی محفوظ بنائیں، شہری گھروں میں رہیں گے تو کورونا وائرس کی بیماری سے محفوظ رہیں گے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا صوبائی حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے ہیں، صوبے کے عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے آئندہ بھی مزید اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔