بھارت میں کورونا کی وجہ سے کرفیو نے انسانی بحران پیدا کر دیا

Last Updated On 01 April,2020 03:37 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں کورونا کی وجہ سے کرفیو نے انسانی بحران پیدا کر دیا، اچانک بے روزگار ہونے والے پردیسیوں نے پیدل آبائی علاقوں کا رخ کر لیا۔

بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تین ہفتوں کے لاک ڈاؤن سے انسانی بحران پیدا ہو گیا۔ لاکھوں غریب افراد بے روزگار ہو گئے ہیں۔ دور دراز سے آنے والے بھارتی بے سروسامان کی حالت میں پیدل ہی آبائی علاقوں کی جانب چل پڑے۔

مزدوروں نے دلی سے ملحقہ صوبوں اور گجرات سے راجھستان کے دیہات کی طرف سے سیکڑوں میل پیدل سفر کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا نے تقسیم ہند کے وقت ہجرت کے مناظر کی یاد تازہ کر دی۔
 

Advertisement