کورونا وائرس کی روک تھام: سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نئی ٹریول ایڈ وائزری جاری

Last Updated On 01 April,2020 11:56 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے نئی ٹریول ایڈ وائزری جاری کر دی۔

نئی ایڈئزری میں کہا گیا ہے کہ قومی ائیرلائن کو اگر 4 اپریل سے فلائٹ آپریشن کی اجازت مل جائے تو تمام ایس او پیز کو فالو کیا جائے، تمام ائیر لائنز اپنے طیاروں کو مسافروں کو بٹھانے سے قبل سپرے کے ذریعے ڈس انفیکٹ کرے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جہاز کو جراثیم سے پاک اور مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیرشن فارم پر کروانا لازمی قرار ہوگا، تمام ائیر لائن اپنی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم موجود ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔
 

Advertisement