شاہ محمود کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، کورونا کا پھیلاؤ روکنے پر تبادلہ خیال

Last Updated On 01 April,2020 11:40 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزدہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے اور عالمی چیلنج سے نمٹنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی وبائی چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب کو آگاہ کیا کہ موجودہ عالمی وبائی چیلنج کے پیش نظر کم وسائل کے حامل ممالک کے قرضوں کی ری سٹرکچرنگ اور معاشی معاونت کو جی 20 سربراہی اجلاس میں زیر غور لایا گیا، دونوں وزرائے خارجہ نے کورونا کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کیلئے مشاورتی سلسلے اور تعاون کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

 

Advertisement