کراچی: (دنیا نیوز) خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے ہر صورتحال میں ذمہ داری ادا کی، کارکنان گھروں پر راشن پہنچائیں گے۔
ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایم کیوایم نے وہ قرض اتارے جو واجب بھی نہ تھے، کے کے ایف کی سیکڑوں ایمبولینسز کھڑی ہیں، چلانے کے وسائل نہیں، تھیلیسیمیا کے بچوں کیلئے خون کا عطیہ جمع کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
خالد مقبول کا کہنا تھا راشن کیلئے لوگوں کو قطار نہیں بنانا پڑے گی، ایسے موقع پر بھی متحد نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے۔