کورونا سے بچاؤ: پنجاب میں بغیر اجازت امدادی سر گرمیوں پر پابندی لگا دی گئی

Last Updated On 09 April,2020 04:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کورونا سے بچاؤ کیلئے پنجاب میں بغیر اجازت امدادی سر گرمیوں پر پابندی لگا دی گئی۔ راشن و امدادی سامان کی تقسیم کے لئے متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینا ضروری قرار دے دیا گیا۔

غریب و نادار افراد میں راشن کی تقسیم کے دوران سماجی فاصلے پس پشت چلے گئے جس کے باعث حکومت پنجاب نے بغیر اجازت امدادی سر گرمیوں پر پابندی لگا دی، اب کوئی شخص، تنظیم یا ادارہ بغیر اجازت کسی گلی، چوک یا شاہراہ پر مجمع نہیں لگا سکے گا۔

ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نثار احمد ثانی کا کہنا ہے کہ فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر کیا گیا، مخیر حضرات متعلقہ ڈی سے اجازت لیکرمنظم طریقے سے خود راشن و امدادی سامان تقسیم کر سکتے ہیں۔

راشن اور دیگر امدادی سامان کی تقسیم کے دوران ہجوم ہونے کے باعث حکومت پنجاب نے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی فیصلے پر سفید پوش و مستحق افراد نے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا پہلے تو پھر بھی کچھ نہ کچھ مل جاتا تھا اب وہ بھی ممکن نہیں لگ رہا۔
 

Advertisement