کراچی: (دنیا نیوز) آئندہ ہفتے آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے گا، رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔
عالمی وبا کورونا سے متاثرہ ممالک کی معیشت کو سہارا دینے کیلئے آئی ایم ایف کا اقدام، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر قرض دیا جائے گا۔
آئی ایم ایف آئندہ ہفتے قرض کی منظوری دے گا، آئی ایم ایف ریپڈ فنانسنگ کی مد میں رقم جاری کرے گا۔ آئی ایم ایف نے یہ فنڈ کورونا سے متاثرہ ممالک کے لئے قائم کیا ہے۔ ملک میں تمام صنعتیں اور کاروبار اس وقت بند ہیں۔ ایسے میں یہ رقم گرتی ہوئی معیشت کو سہارا دینے میں استعمال ہو گی۔