اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد انتظامیہ نے 23 مارچ سے سیل بہارہ کہو اور شہزاد ٹاؤن کا 99 فیصد علاقہ کلیئر قرار دیتے ہوئے کھول دیا، متاثرہ مساجد اور محلقہ گلیاں بند رہیں گی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق بہارہ کہو اور شہزاد ٹاؤن کو کھول دیا گیا ہے تاہم کوٹ ہتھیال کی متاثرہ مساجد اور اردگرد کی گلیاں بند رہیں گی، شہزاد ٹاؤن کی گلی نمبر 6 بھی بدستور بند رہے گی، 5 غیر ملکیوں کو تبلیغی جماعت کے عہدیداروں کے سپرد کر دیا گیا۔
ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ 10 افراد کو دیبالپور جانے کی اجازت دے دی گئی، تمام علاقہ کورونا کلیئر ہے، فیصلہ محکمہ صحت کی مشاورت سے کیا گیا ہے، دونوں علاقوں میں دفعہ 144 کے تحت لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔