کورونا لاک ڈاؤن، برطانوی شاہی جوڑے کا مقامی سکول کا ورچوئل دورہ، عملے اور طلبا سے بات چیت

Last Updated On 09 April,2020 09:44 am

نیویارک: (دنیا نیوز) کورونا کی وجہ سے پوری دنیا لاک ڈاؤن میں ہے، اس دوران لوگ مختلف کام کر کے اپنا ٹائم گزار رہے ہیں، نیوجرسی میں طبی عملے کو شاندار طریقے سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔ برطانوی شاہی جوڑے نے برٹش پرائمری اسکول کا ورچوئل دورہ کیا۔

امریکی ریاست نیوجرسی میں فائر فائٹرز اور پولیس افسران نے گاڑیوں کی شاندار پریڈ کے ذریعے کورونا سے لڑنے والے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے برٹش پرائمری اسکول کا ورچوئل دورہ کیا، شاہی جوڑے نے ویڈیو کال کی مدد سے اسکول اسٹاف اور طلبا سے بات کی۔

کورونا کی وجہ سے الماتے کا چڑیا گھر سنسان ہو گیا۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سیاح گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ کیلیفورنیا میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے معمر شہری بالکونی میں آ گئے اور راک میوزک پر ڈانس کر کے اپنا ٹائم پاس کرتے رہے۔

بھارت کےسر پھرے شہری نے کورونا جیسی نظر آنے والی کار تیار کر لی، وائرس شیپ کی کار بنانے کا مقصد لوگوں کو کورونا کے خطرات سے آگاہی دینا ہے۔
 

Advertisement