لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں آج سے سرکاری طور پر گندم کٹائی مہم کا آغاز ہوگا، وزیراعلی کٹائی مہم کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار آج روجھان میں گندم کٹائی مہم کا آغاز کریں گے، حکومت پنجاب نے 45 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے، گزشتہ سال 40 لاکھ میٹرک ٹن ہدف مقرر کیا گیا، 33 لاکھ میٹرک ٹن خریداری ہوئی، گندم کٹائی مہم کے دوران کاشتکاروں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر پہلے ہی جاری کی جاچکی ہیں۔
سردار عثمان بزدار نے خود گندم خریداری کی مہم کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی وزرا کو بھی گندم خریداری کی مہم کی نگرانی کے لئے اضلاع تفویض کئے جاچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔